the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
اسرائیل میں آثارِ قدیمہ کے ماہرین کو 60 برس کے دوران پہلی بار صحرا میں ایک غار ملی ہے جس میں کسی زمانے میں قدیم دستاویزات موجود تھیں۔ اسرائیل کی ہِبرو یورنیورسٹی کے مطابق اس غار سے قدیم دستاویزات غائب ہیں اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ 1950 کی دھائی میں بدوؤں نے اس غار کو لوٹ لیا تھا۔ غار سے دستاویزات کو رکھنے والے مرتبان اور انھیں باندنے والی چمڑے کے تسمے ملے ہیں۔ غار سے جن دستاویزات کے آثار ملے ہیں ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ چوتھی صدی قبل از مسیح سے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کی تقریباً آٹھ سو دستاویزات ہیں جو ہِبرو، ارامی اور یونانی زبانوں میں چمڑے پر لکھی گئی ہیں۔ ان دستاویزات میں قدیم دور میں انسانوں کی طرزِ زندگی کے بارے میں بہت سی معلومات



درج ہیں۔ خیال رہے کہ سب سے پہلے 1947 میں فلسطین میں یہ دستاویزات دریافت ہوئی تھیں۔ اگرچہ یہ واضح نہیں کہ ان قدیم دستاویزات کو کس نے لکھا تھا لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہودی کے ایک قدیم فرقے نے یہ دستاویزات مرتب کی تھیں۔ ہِبرو یورنیورسٹی سے وابستہ آثارِ قدیمہ کے ماہر ڈاکٹر گٹفلڈ کا کہنا ہے کہ اب تک یہی سمجھا جاتا تھا یہ دستاویزات قمران کے علاقے میں واقع گیارہ غاروں سے ہی ملی ہیں، لیکن اس میں اب کوئی شک نہیں کہ یہ بارہویں غار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے جن لوگوں کو یہ دستاویزات ملی تھیں وہ انھیں ساتھ لے گئے اور جن مرتبانوں میں یہ دستاویزات موجود تھیں انھیں غار میں ہی پھینک دیا گیا۔ ڈاکٹر گٹفلڈ کے بقول عین ممکن ہے کہ اس طرح کی کئی سو مزید غاریں بھی ہوں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.